وزیراعظم نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں 6ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس
ثنااللہ ناگرہ بدھ 29 جون 2016 18:51
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں 6ماہ کی توسیع کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ افغان مہاجرین کی مرحلہ وار واپسی جلد مکمل کی جائے،اس عمل کیلئے فوری حکمت عملی مرتب کی جائے،افغان مہاجرین کےقیام میں 31دسمبر2016تک توسیع کر دی گئی ہے۔
ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ وزارت خارجہ مہاجرین کی جلد واپسی کیلیے یواین ایچ سی آراور افغان حکومت سےرابطہ کرے۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو واپسی پر3سال کیلیےگندم بھی فراہم کی جائے۔ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق رجسٹرڈ افغان مہاجرین رواں سال 31 دسمبر تک پاکستان میں رہ سکیں گے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اور سیفران فوری طور پر یو این ایچ سی آر اور افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کریں گی تاکہ افغان مہاجرین کے کیمپوں کو مرحلہ وار افغانستان میں منتقل کیا جاسکے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.