نوازحکومت بجلی کی لوڈشیدنگ کو سندھ کے عوام کیلئے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کیلئے استعمال کر رہی ہے، بلاول بھٹوزرداری
بدھ 29 جون 2016 20:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازحکومت بجلی کی لوڈشیدنگ کو سندھ کے عوام کے لیے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہے، اس طرح کی پالیسیاں فیڈریشن کو نقصان پہنچا رہی ہیں، بلاول ہاؤس میں سینیٹر اسلام الدین شیخ، ایم پی اے اکرام اﷲ دھاریجو اور ڈاکٹر بہادر ڈاہری سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سکھر سے ٹھٹھہ تک اور کراچی سے تھر تک تقریباً پورے سندھ میں روزانہ 18سے 20گھنٹے کی طویل لوڈشیدنگ سندھ کے عوام کو پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑا رہنے کی سزا کی مصنوعی کوششیں ہیں، سینیٹر اسلام الدین شیخ اور دیگر رہنماؤں نے اپنے اپنے علاقوں کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی، انہوں نے اپنے علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کی شکایات پیش کیں، بلاول بھٹو زرداری نے نواز حکومت کی عوام کے لیے متعصب پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی، ان کی قیادت اور کارکنان ایسی پالیسی کی شدید مخالفت کریں گے۔
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.