افغانستان کے صوبے نورستان میں امریکا اور افغان فورسز کی مشترکہ فضائی کارروائی کے دوران 73 افغان طالبان مارے گئے
میاں محمد ندیم جمعرات 30 جون 2016 12:29
کابل(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جون۔2016ء) افغانستان کے صوبے نورستان میں امریکا اور افغان فورسز کی مشترکہ فضائی کارروائی کے دوران 73 افغان طالبان مارے گئے ہیں۔افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان فورسز اور امریکی کی اتحادی فوجوں کی جانب سے افغان طالبان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے، گزشتہ رات بھی ایک مشترکہ کارروائی میں صوبہ نورستان میں طالبان ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے جس میں 73افغان طالبان کے جنگوووں کی ہلاکت کی خبرہے۔
ستمبر 2014 میں افغانستان میں حکومت کی باگ ڈور حامد کرزئی سے اشرف غنی کے ہاتھوں میں آئی جس کے بعد سے اب تک افغان فورسز اور امریکی فوجیوں کی جانب سے مشترکہ کارروائیوں میں کئی طالبان جنگجوووں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جب کہ القاعدہ کو افغانستان کے مخصوص حصوں تک محدود کردیا گیا ہے۔(جاری ہے)
یاد رہے گزشتہ ماہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقہ نوشکی میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان جاری امن مزاکرات میں تعطل پیدا ہو گیا تھا۔اور حالیہ کارروائیوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ افغان فورسز اور امریکی افواج کی جارحانہ کارروائیاں مزاکرات کی ناکامی سے بے خوف اور بے نیاز ہو کر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.