مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے آئے سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے واپس بھارت روانہ

جمعرات 30 جون 2016 13:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 177برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے آئے سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے واپس بھارت روانہ ہو گئے، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق سمیت دیگر نے سکھ یاتریوں کو الوداع کیا، یادگار ویڈیو سی ڈیز بھی تقسیم کیں ۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے آئے 448سکھ یاتری دس روز قیام کے بعد لاہور اسٹیشن سے خصوصی ٹرین کے ذریعے واپس بھارت روانہ ہو ئے۔

روانگی کے موقع پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کو خصوصی سکیورٹی فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ ان کی اچھی دیکھ بھال بھی کی گئی ہے ۔ جبکہ سکھ یاتریوں نے پاکستانی حکومت کی جانب سے بہتر انتظامات پر شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں پاکستان میں جتنا پیار ملا بھارت سے آنے سے قبل سب باتیں اس کے بر عکس تھیں ،یہاں پر ہمارے مقدس گورو دواروں کی دیکھ بھال بہت اچھے طریقہ سے ہو رہی ہیں جس پر ہم وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور چیئر مین بورڈ محمد صدیق الفاورق کے بے حد شکر گزار ہیں۔

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق سمیت دیگر حکام نے سکھ یاتریوں کو الوداع کیا اور سکھ یاتریوں میں یاد گار ویڈیو سی ڈیز بھی تقسیم کیں ۔