وفاقی حکومت فوری طور پر اضافی گندم کو ایکسپورٹ کرنے کے لئے اقدامات کرے‘فلور ملز ایسوسی ایشن
مون سون کی بارشوں ،متوقع سیلاب کے باعث گنجائش سے زائد گندم باعث خراب ،معیار بھی متاثر ہو سکتا ہے ‘افتخار مٹو، عاصم رضا
جمعرات 30 جون 2016 19:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو اور آواز گروپ کے رہنما عاصم رضا نے کہاہے کہ پنجاب میں مون سون کی بارشوں کے باعث گندم کو نقصان پہنچنے سے بچانے کیلئے فوری طور پر اضافی گندم کو ایکسپورٹ کرنے کے لئے اقدامات کرے تاکہ ضرورت کے مطابق گندم کو بہتر طور سے محفوظ بنانے میں مدد مل سکے۔
گنجائش سے زائد گندم شدید بارشوں ا ور متوقع سیلابی پانی کے باعث خراب ہو سکتی ہے ، پانی اور نمی کے باعث گندم کی کوالٹی خراب ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے حفظان صحت کے مطابق آٹے کی تیاری ممکن نہیں ۔ خراب اور غیر معیاری گندم سے تیارہ شدہ آٹا بھی انسانی صحت پر منفی اثرات ڈالتا ہے ۔ لہذا وفاقی حکومت فوری طور پر اضافی گندم کو ایکسپورٹ کرنے کے احکامات صادر فرمائے ، پنجاب حکومت کی جانب سے اضافی گندم ،اور گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو ایک ماہ قبل سمری ارسال کردی گئی ہے تاہم ابھی تک وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی مثبت جواب سامنے نہیں آیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.