دبئی:عید الفطر پر مختلف سروسز کے اوقات کار کا اعلان

جمعہ 1 جولائی 2016 12:51

دبئی:عید الفطر پر مختلف سروسز کے اوقات کار کا اعلان

دبئی :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2016ء): دبئی میں عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران مختلف سروسز کے لیئے اوقات کا رکا اعلان کر دیا گیاہے ۔ ملکی اور غیر ملکی شہری ان اوقات کار کے مطابق ہی ان سروسز کا استعمال کر سکتے ہیں. مختلف سروسز کے اوقاتِ کار مندرجہ ذیل ہیں۔
1۔ دبئی میٹرو
پانچ سے سات جولائی ریڈ لائن اور گرین لائن اسٹیشن صبح ساڑھے پانچ بجے سے لیکر رات دو بجے تک کھلا رہے گا۔

جولائی 8سے ریڈ لائن اور گرین لائن اسٹیشن صبح دس بجے سے لیکر رات 2بجے تک کھلا رہے گا۔

(جاری ہے)

دبئی ٹرام
پانچ جولائی سے سات جولائی تک دبئی ٹرام صبح ساڑھے چھ بجے سے لیکر رات ایک بجے تک کھلی رہیں گی۔ اور 8جولائی سے صبح 9بجے سے لیکر رات ایک بجے تک چلائی جائے گی۔
3۔ دبئی بسیں
چھ اور سات جولائی کو مین بس اسٹیشن صبح 5:20 سے لیکر رات بارہ بجے تک چلائی جائیں گی۔

جبکیہ کچھ بس اسٹیشنوں پر رات گیارہ بجے تک ہی گاڑیاں چلائی جائیں گی۔
4۔ دبئی میری ٹائم اسٹیشن
پانچ سے سات جولائی میرینا واٹر بس اسٹیشن 12بجے دوپہر سے رات بارہ بجے تک کھلا رہے گا۔واٹر ٹیکسی صبح نوبجے سے لیکر رات دس بجے تک کھلا رہے گا۔ الغبیباء اسٹیشن سہ پہر چاربجے سے لیکر رات دس بجے تک کھلا رہے گا۔

دبئی:عید الفطر پر مختلف سروسز کے اوقات کار کا اعلان