عید الفطر کے دوران ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت
محمد علی جمعہ 1 جولائی 2016 19:50
لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء ) وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ عید الفطر کے دوران ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں اور قبرستانوں ، تعمیراتی جگہوں ،ٹائر شاپس اور کباڑ خانوں میں ڈینگی سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کی اضافی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو زیادہ محنت کے ساتھ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کے لئے اقدامات کرنا ہونگے ۔
یہاں کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلا س میں سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ علی جان خان ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مختا ر حسین سید اور تمام اہم سرکاری محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
لاہور ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی اور ملتان کے کمشنرز و ڈی سی او ز نے ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شرکت کی اور اپنے اپنے ضلعوں میں جاری انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی ۔
خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ اوقاف کے کسی افسر کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسران تساہل پسندی چھوڑ کر اپنے فرائض دیانتداری ادا کریں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ اوقاف مساجد اور مزارات کی حدود میں صفائی اور ڈینگی سرویلنس پر خصوصی توجہ دیں اور نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات کے پیش نظر ڈینگی سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے ،اجلاس میں ایڈیشنل ڈائر یکٹر جنرل ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر فیاض بٹ نے صوبے میں ڈینگی کی صورت حال پر بریفنگ دی ۔ چیف منسٹر ڈینگی ریسرچ سیل کے انچارج پروفیسر وسیم اکرم نے ڈینگی آؤٹ ڈوراور ان ڈور سرویلنس کے اعداد وشمار میں خامیوں کو دور کرنے پر زور دیا ۔ خواجہ سلمان رفیق نے لاہور اور راولپنڈی کینٹ کے علاقوں میں ڈینگی سرویلنس کے لئے خصوصی پلان پر عملدرآمد کی ہدایت کی ۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.