حکومت پنجاب عوام کو معاشی ریلیف کی فراہمی کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے‘ بلال یاسین
رمضان بازاروں کے کامیاب انعقاد سے ناجائزمنافع خوری کے مذموم مقاصد رکھنے والوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے،داؤد پولٹری کو کم وزن میں گوشت فروخت کرنے پر گرفتارکرلیا گیا ‘ صوبائی وزیر کا کریم پارک رمضان بازار کا اچانک دورہ
ہفتہ 2 جولائی 2016 19:42
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول بلال یاسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو معاشی ریلیف کی فراہمی کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے اس سلسلے میں ماہ صیام کے دوران صارفین کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے صوبہ بھر میں رمضان بازاروں کاکامیاب انعقاد کیاگیا ہے جس سے گرانفروشوں کی حوصلہ شکنی اور ذخیرہ اندوزوں کے مذموم مقاصدکوناکام بنادیاگیا ہے۔
انہوں نے یہ بات رمضان بازارکریم پارک کے اچانک معائنہ کے دوران اشیائے ضروریہ کی دستیابی ‘ معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے خریداری کے لئے آئے ہوئے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔صوبائی وزیر نے قبل ازیں کریم پارک کی اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے داؤد پولٹری دکان فروش کو کم وزن میں گوشت فروخت کرنے پر گرفتار کرنے کاحکم دیا اور متعلقہ تھانے میں اس کے خلاف پرچہ درج کرنے کی ہدایت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.