امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں دوبچوں سمیت7افراد ہلاک

اتوار 3 جولائی 2016 16:46

امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں دوبچوں سمیت7افراد ہلاک

واشنگٹن ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جولائی ۔2016ء) امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں دوبچوں سمیت7افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایلی نوائے کی کوک کاونٹی میں فائرنگ کے واقعے میں 39سالہ شخص اوراس کے دوبچوں کو ہلاک کیا گیا،فائرنگ کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ چل بسے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مرنے والا شخص مجرمانہ ماضی کا حامل تھا اوربظاہر فائرنگ کا ہدف وہ تھے لیکن ان کے بچے بھی زد میں آگئے۔اسی طرح فائرنگ کے دیگر واقعات میں مزید چارافراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے ۔یہ واقعاتورجینیا اورایلگزینڈریا میں رونما ہوئے۔

متعلقہ عنوان :