ترکی شامی شہریوں کو شہریت دینے کیلئے تیار ہے، رجب طیب اردوان

اتوار 3 جولائی 2016 16:47

ترکی شامی شہریوں کو شہریت دینے کیلئے تیار ہے، رجب طیب اردوان

انقرہ ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جولائی ۔2016ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے شامی پناہ گزینوں کو ترکی کی شہریت دینے کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ روز شام کی سرحد پر ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ وہ کچھ اچھی خبروں کا اعلان کرنا چاہتے ہیں، ہم اپنے شامی بھائیوں کی امداد کرنا چاہتے ہیں اور ہم انہیں ترکی کی شہریت دینے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اس ضمن میں جلد تفصیلات کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے شہری ہمارے بہن اور بھائی ہیں اور وہ اس وقت اپنی ہی سرزمین پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام کی طرح ترکی بھی شامیوں کا ملک ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت ترکی میں 20 لاکھ سے زائد شامی پناہ گزین مقیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :