چین میں شدید بارشوں اور طوفان کے پیش نظر اورنج الرٹ جاری

مختلف علاقوں میں طوفان کے باعث35افراد ہلاک ،4لاکھ80ہزار بے گھر

اتوار 3 جولائی 2016 16:56

چین میں شدید بارشوں اور طوفان کے پیش نظر اورنج الرٹ جاری

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جولائی ۔2016ء ) چین میں شدید بارشوں اور طوفان کے پیش نظر اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے ۔چین کے محکمہ موسمیات کی جانب سے جارہ کردہ بیان کے مطابق طوفان گوئی یو ،ہنان ، ہوبیائی ، انہوئی،ینان ، جیانگ شی اور جیان ژو کے علاوہ گوانگ شی یوآنگ کے خودمختار علاقہ میں آنے کا خدشہ ہے جبکہ ان علاقوں میں 240ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

چین میں طوفان کے پیش نظر چار قسم کے الرٹس جاری کئے جاتے ہیں جن میں سرخ الرٹ شدید طوفان کی پیشگوئی کو ظاہر کرتا ہے ۔ چین کے کچھ علاقوں میں گزشتہ دو دنوں میں بارشوں کے دوران بھی 4لاکھ80ہزارافراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد35ہوچکی ہے ،متاثرہ علاقوں میں 4ہزار400خیمے، 3500بسترے اور دیگر امدادی اشیاء روانہ کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :