آسٹریلیا کے وفاقی انتخاب میں کو ئی جماعت و ا ضع اکثریت حا صل نہ کر سکی

منگل 5 جولائی 2016 12:16

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) آسٹریلیا کے وفاقی انتخاب میں کسی بھی جماعت یا اتحاد کو واضح اکثریت نہ ملنے کی صورت میں حزب اختلاف نے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل سے مستعفی ہونے کا مطالبہکر دیا ۔حزب اختلاف لیبر پارٹی کے رہنما بل شورٹن نے کہا: ’میرے خیال سے انھیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔ انھوں نے عدم استحکام پیدا کیا ہے۔‘ادھر آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ بہت ’پرامید‘ ہیں کہ ان کا کنزرویٹو اتحاد اکثریت کی حکومت بنانے میں کامیاب ہوگا۔

آسٹریلیا میں ’معلق پارلیمان‘ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں اہم جماعتوں میں سے کوئی بھی جماعت حکومت سازی کے لیے مطلوبہ 76 سیٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔آسٹریلیا کی الیکشن کمیشن (اے ای سی) کے مطابق ایوان زیریں کی 150 نشستوں میں سے برسراقتدار کنزرویٹو اتحاد کو 67 نشستیں ملی ہیں جب کہ سینٹر لیفٹ لیبر پارٹی نے 71 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ چھ نشستیں آزاد امیدواروں اور چھوٹی جماعتوں کے حصے میں آئی ہیں۔

(جاری ہے)

اے ای سی کے مطابق چھ نشستوں کے بارے میں واضح اشارے نہیں ملے ہیں۔اس کے باوجود ماہرین ان اعداد و شمار کو شک و شبے کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے معتبر تجزیہ نگار اینٹونی گرین کا کہنا ہے کہ اے ای سی کی سائٹ پر بعض نشستوں کا نتیجہ دکھا دیا گیا ہے جب کہ وہاں بہت قریبی معاملہ ہے۔گرین کے مطابق اتحاد نے 68 نششتوں پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ لیبر کو 67 پر کامیابی ملی ہے۔ پانچ نشستیں دوسروں کے حصے میں آئی ہیں جبکہ دس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے

متعلقہ عنوان :