یورو فٹبال کپ2016، کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو کھیلا جائیگا

منگل 5 جولائی 2016 16:38

یورو فٹبال کپ2016، کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو کھیلا جائیگا

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بدھ کو کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال کا مقابلہ ویلز کیساتھ ہوگا ، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کی مطابق رات بارہ بجے ان ایکشن ہو گی ۔ یورو کپ کے میگا ایونٹ میں پہلا سیمی فائنل پرتگال اور ویلز کے درمیان کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کیخلاف فائنل میں رسائی کی جنگ لڑیں گی ۔

پرتگال نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پولینڈ کو پنلٹی ککس پر ہرایا تھا جبکہ ویلز نے بیلجیم کو تین ایک سے ہرا کر اپ سیٹ کیا ۔ ویلز جیت کی صورت میں تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر سکتا ہے ۔ یورو کپ کا دوسرا سیمی فائنل فرانس اور جرمنی کے درمیان سات جولائی کو کھیلا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :