حکومت اجا زت دے تو مدینہ منورہ کی حفا ظت کیلئے 10لاکھ عا شقان رسول بھیجنے کے لیے تیار ہیں‘اشر ف آصف جلالی

منگل 5 جولائی 2016 16:44

حکومت اجا زت دے تو مدینہ منورہ کی حفا ظت کیلئے 10لاکھ عا شقان رسول بھیجنے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشر ف آصف جلالی نے مدینہ منورہ میں ہو نے والے واقعات پر شدید غم و غصہ کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں دھماکے عالم اسلام کے دل پر دھماکے ہیں،اس دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے ،دھماکے کر نے والی اس سوچ کا دین اسلام سے کو ئی تعلق نہیں ہے یہ لو گ اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں ،دربار رسول ﷺ میں آواز بلند کر نا تو در کنار جہاں سا نس بھی ادب سے لی جا تی ہو وہاں اتنی بڑی جسارت عالم اسلام کبھی بر داشت نہیں کر سکتا ،اگر حکومت اجا زت دے تو ہم تحریک لبیک یا رسول اللہ کی طرف سے مدینہ منورہ کی حفا ظت کے لیے 10لاکھ عا شقان رسول بھیجنے کے لیے تیار ہیں، یہ جان دے دیں گے مگر مدینہ منورہ کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے ،حرمین شر یفین کی سکیورٹی پا ک فوج یا اُمت مسلمہ کی مشترکہ آرمی کے سپرد کر دی جائے ،سعودی حکومت ہمارے مطالبے پر فی الفور غور کرے۔