ڈھاکہ: حملہ آور کے طور پر شناخت کیاگیا شخص یرغمالی نکلا
میاں محمد ندیم بدھ 6 جولائی 2016 15:44
ڈھاکہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔6جولائی۔2016ء) بنگلہ دیش میں پولیس نے اعتراف کیا ہے کہ ڈھاکہ کے کیفے پر حملے میں جس شخص کو حملہ آور کے طور پر شناخت کیاگیا تھا وہ حقیقت میں یرغمالی تھا۔پولیس حکام نے بتایا تھا کہ گذشتہ جمعے کو آرٹیسن بیکری کیفے پر حملہ کرنے والے 6 مسلح افراد کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔اب پولیس کا کہنا ہے کہ جس شخص کو پہلے حملہ آور قرار دیا گیا تھا اسے دراصل بیکری میں یرغمال بنایا گیا تھا۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ شخص کیسے ہلاک ہوا اور اس کو کس نے مارا۔حکام کے مطابق سیف السلام چوکیدار نامی یہ شخص بیکری میں پیزا شیف تھا۔پولیس نے بتایا کہ اگرچہ شیف کی تصویر حملہ آور کے طور پر جاری کی گئی تھی لیکن اس کا تعلق حملہ آوروں سے نہیں تھا اور کسی طور پر اس واقعے میں ملوث نہیں تھا۔(جاری ہے)
پولیس حکام نے ان اطلاعات کی تردید نہیں کہ سیف کو سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران حادثاتی طور پر ہلاک کر دیا تھا۔
سیف السلام چوکیدار کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے مشتبہ حملہ آوروں کی جاری کی گئی تصاویر کی مدد سے انھوں نے اپنے عزیز کی شناخت کی۔سیف السلام چوکیدار کے کزن سلمان نے بتایا کہ ہم نے اس پر احتجاج کیا کہ یہ وہ کسی صورت میں شدت پسند نہیں ہو سکتا، وہ سخت منحت کرنے والا شخص تھا اور بنگلہ دیش میں پیزا اور پاستہ تیار کرنے کا ماہر تھا۔ہم فوج کے پاس گئے کہ اس سیف کی لاش حوالے کی جائے لیکن انھوں نے یہ کہتے ہوئے لاش دینے سے انکار کر دیا کہ یہ مشتبہ حملہ آور ہے۔حکام نے بعد میں سیف السلام چوکیدار کو کیفے میں پیزا شیف کے طور پر شناخت کیا۔سیف السلام چوکیدارکی لواحقین میں دو بیٹیاں اور بیوی شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.