امریکا میں عید الفطر کے موقع پر یادگاری ”عید“ڈاک ٹکٹ کا جراء
میاں محمد ندیم جمعرات 7 جولائی 2016 22:04
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔7 جولائی۔2016ء) امریکا میں عید الفطر کے موقع پر یادگاری ”عید“ڈاک ٹکٹ کا جراءکیا گیا ہے -امریکی محکمہ ڈاک کا کہنا ہے کہ امریکا کے متنوع معاشرے کی عکاسی کے لیے محکمہ ڈاک نے مسلمانوں کے اہم مذہبی تہوار "عید" سے منسوب یادگاری ٹکٹ جاری کیا ہے۔اس ٹکٹ پر دلکش اسلامی فن خطاطی سے "عید مبارک" تحریر ہے اور اسے امریکی مسلمانوں نے ایک ایسے وقت جب اسلام مخالف بیانیے کے باعث معاشرے میں تناو پایا جاتا ہے، محکمہ ڈاک کی طرف سے ایک خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔
حال میں اس ٹکٹ کے اجرا کی تقریب ریاست مشی گن کے شہر ڈیئربورن کے اسلامک سنٹر میں ہوئی۔ڈیٹرائیٹ میں امریکی پوسٹل سروسز کے پوسٹ ماسٹر جنرل ڈیرن برے کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پوسٹل سروسز ملک کے قدیم اداروں میں سے ایک ہے اور اس نے مختلف ٹکٹس کے اجرا سے امریکی معاشرے کے تنوع کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ صحیح معنوں میں عالمی ثقافت کا حامل ہے، جو کہ ہمیں مختلف ثقافتوں کے تانے بانے بننے کی اجازت دیتی ہے۔
اس ٹکٹ کے لیے خطاطی کا نمونہ ورجینیا سے تعلق رکھنے والے معروف خطاط محمد ذکریا نے تیار کیا ہے۔یہ ڈاک ٹکٹ ایک اونس یا اس سے کم کے خطوط کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔مسلمان سال میں دو مرتبہ عید مناتے ہیں جن میں رمضان کے اختتام پر عیدالفطر اور دوسری اسلامی سال کے آخری مہینے کی دس تاریخ کو عید الاضحیٰ ہوتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.