پاک سرزمین افغانستان کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ‘ہمیں امید ہے کہ افغانستان بھی اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیگا‘ پاک فوج نے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کا عزم کررکھا ہے ‘قیام امن کیلئے بڑی قیمت ادا کی ہے
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا دورہ شوال اور دتہ خیل میں جوانوں کے ساتھ عید کی ادائیگی کے بعد خطاب
جمعہ 8 جولائی 2016 11:53
راولپنڈی/شوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ہمیں امید ہے کہ افغانستان بھی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دے گا‘ پاک فوج نے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کا عزم کررکھا ہے اور قیام امن کے لئے بڑی قیمت ادا کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات عید الفطر کے روز شوال اور دتہ خیل میں جوانوں کے ساتھ عید کی ادائیگی کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف کسی کو استعمال نہیں کرنے دے گا اور ہمیں توقع ہے کہ افغان سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔(جاری ہے)
دیریا امن کے لئے بارڈر مینجمنٹ اور افغان مہاجرین کی باعزت واپسی بہت ضروری ہے۔
جنرل راحیل شریف نے عید کا دن شمالی وزیرستان میں گزار اور ماضی میں دہشت گردوں کا گڑھ رہنے والی وادی شوال میں تعینات فوجی دستوں کے ساتھ نماز عید بھی ادا کی۔ آرمی چیف نے شوال اور دتہ خیل میں موجود اگلے مورچوں پر لڑنے والے فوجی دستوں کے جذبے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے جوانوں کا عزم قابل تحسین ہے اور پوری قوم اور پاک فوج نے دہشت گردوں کے خاتمے اور قیام امن کے لئے بڑی قیمت ادا کی ہ ے۔ ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا آج فاٹا دہشت گردوں سے پاک ہوچکا ہے۔ ملک بھر میں دہشت گردوں کا پیچھا کیا جارہا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ثمرات ضائع نہیں ہونے دیئے جائیں گے اور ہرگز دہشت گردوں کو واپس نہیں آنے دیا جائے گا اور تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کے لئے تمام تر کوششیں کریں گے پاکستان افغان مفاہمتی عمل کے لئے مخلص اور پرعزم ہے اور بارڈر مینجمنٹ بھی ضروری ہے۔ (ن غ)مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.