بلدیاتی الیکشن کے امیدوار کا اغواء ،ننگا کر کے پھرایا گیا ،نازیبا حرکات ۔
پولیس نے یونین کونسل کے چیئر مین سمیت سات ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
اتوار 10 جولائی 2016 17:21
ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جولائی- 2016ء) پولیس نور شا ہ نے یونین کونسل نور شاہ کے چیئر مین پیر عجم شاہ کھگہ اور اس کے چھ ساتھیوں کے خلاف مخالف امیدوار محمد عارف کو اغوا ء کر کے اپنے ڈیرہ پر لیجا کر ننگا کر کے تضحیک امیز سلوک کرنے کے الزامات میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ملزموں میں گینگ ریپ کے مقدمہ کا مفرور ملزم ملک علی مادھر، یوسف ،عباس وٹو ،احمد یار اور دو نامعلوم ملزم بھی شامل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے خضر حیات کھگہ گروپ کے امیدوار چیئر مین رمضان شاہ کھگہ اور ان کا پینل محمد عارف وغیرہ ہار گئے جبکہ آزاد امیدوار پیر عجم شاہ کھگہ کا پینل جیت گیا اور مسلم لیگ ن کا پینل ہار گیاجس کے بعد یونین کونسل کے چیئر مین پیر عجم شاہ کھگہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے اور مخالف امیدوار اور اس کے پینل کے امیدوارو ں کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کر دیں اور یوتھ کی سیٹ کے امیدوار محمد عارف کو قتل کی دھمکیاں دی جس کے بعد 05 جولائی کو دن گیارہ بجے محمد عارف کو پیر عجم شاہ کھگہ نے اپنے چھ ساتھیوں کے ہمراہ محمد عارف کو چک ٹھٹہ ماننک سے ایک گاڑی 1214وی آئی جی میں اسلحہ کے زور پر اغواء کر کے روشہ شانی گاؤں میں عجم شاہ کھگہ اپنے ڈیرہ پر لے آئے اور محمد عارف کو ننگا کر کے چھترول کی اور بازارمیں گھمایا پھر باندھ کر غیر مہذب حرکات کیں جب محمد عارف کے ورثاء اور اس کے حامیوں کو اطلاع ملی تو ملزمان نے برہنہ حالت میں محمد عارف کو بھگا دیااور پولیس نور شاہ نے کوئی کاروائی نہ کی جب ڈی پی او ساہیوال کے نوٹس میں یہ بات آئی تو چاریوم بعد پولیس نے ڈی پی او کے حکم پر مقدمہ 365-355ت پ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.