چین، صوبہ ہنان میں سیلاب سے 21 ہزار افراد بے گھر

پیر 11 جولائی 2016 13:12

بیجنگ ۔ 11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) چین کے صوبہ ہنان میں سیلاب کے باعث 21 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے رپورٹ کے مطابق وسطی چین کے صوبے ہنان میں کئی روز سے جاری شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس نے ملحقہ علاقوں میں تباہی مچادی اور کئی علاقے زیر آب آ گئے۔ سیلاب کے نتیجہ میں21ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہو گئے جنھیں محگوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے 2 ہزار سے زیادہ فوجی اہلکار طلب کر لئے گئے ۔ حکام کے مطابق مذکورہ متاثرہ علاقے میں حفاظتی بند کے شگاف کو پر کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :