بھارت کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارش کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 22ہوگئی ٗ70ہزار محفوظ مقامات پر منتقل

بارشوں اور طوفان سے متاثرہ افراد کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کیمپس لگائے جارہے ہیں ٗ ایڈیشنل سیکرٹری بھوپال وزیر اعلیٰ کی جانب سے متعلقہ حکام کو متاثرین میں خوراک و ادویات اور کپڑے تقسیم کرنے کی ہدایت

پیر 11 جولائی 2016 20:46

بھارت کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارش کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) بھارت کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارش کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 22ہوگئی غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ایک 70 ہزار افراد نقل مکانی کرنے پر بھی مجبور ہوئے ٗ ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی بھارتی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون کی بارشیں زراعت کے لیے ضروری ہیں تاہم 6 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اوسط سے 35 فیصد زائد بارشیں ہوئیں جس کے باعث ہلاکتیں اور تباہی ہوئی۔

طوفانی بارشوں کے باعث ریاست مدھیا پردیش میں 20 افراد ہلاک ہوئے ٗدریائے نرماڈا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کے باعث اب تک 70 ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔ریاستی دارالحکومت بھوپال میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ بسنت سنگھ نے کہا کہ بارشوں اور طوفان سے متاثرہ افراد کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کیمپس لگائے جارہے ہیں ٗ وبائی امراض سے بچنے کے لیے محکمہ صحت متاثرین میں دوائیاں بھی تقسیم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث ریاست آسام میں بھی 2 افراد ہلاک ہوئے ٗتقریباً ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔ریاست کے وزیر اعلیٰ سَربنندا سنووال کی جانب سے متعلقہ حکام کو متاثرین میں خوراک و ادویات اور کپڑے تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :