پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈائریکٹر جنرل سارہ سعید سے ملاقات
پیر 11 جولائی 2016 22:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبوں سے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ،پسماندہ اور دیہی علاقوں میں آباد لاکھوں ضرورت مند گھرانوں کے بچے و بچیاں پیف کی بدولت مفت اور معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ یہ بات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈائریکٹر جنرل سارہ سعید سے ملاقات کے دوران کہی ۔
سارہ سعید نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تعلیمی کارکردگی کو سراہا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وسیلہ تعلیم پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام نے ملک کے غریب بچوں کے روشن مستقبل کی بنیاد ڈالی ہے اور ہزاروں مستحق بچے وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے اس بات کی خواہش کا اظہار کیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک ایسی غریب مائیں جن کے بچے و بچیاں وسائل کی کمی کی بناء پر سکول نہیں جا سکتے ، انہیں باہمی اشتراک سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں مفت تعلیم دلوائی جائے ۔
اس موقع پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز) عمران یعقوب ، ڈائریکٹر (ای وی ایس) ثمینہ نواز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن فاطمہ جمال اسماء بھی موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.