عبدالستار ایدھی کی سماجی فلاحی خدمات مثالی ہیں،ملک طارق نوناری

پیر 11 جولائی 2016 22:35

خانیوال۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی ۔2016ء ) عبدالستار ایدھی کی سماجی فلاحی خدمات مثالی ہیں دکھی انسانیت کی خدمت سے اللہ کی رضا نصیب ہوتی ہے ایدھی کی وفات سے پاکستانی قوم قومی ہمدرد سے محروم ہوگئی ہے ان خیالات کا اظہار سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ملک طارق نوناری ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے عبدالستا ایدھی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی کی وفات سے پاکستانی قوم ایک قومی ہمدرد سے محروم ہوگئی ہے ایدھی کی سماجی اور فلاحی خدمات مثالی ہیں انہوں نے جس طرح عوام کی خدمت کیلئے اپنے آپ کو وقف کیا وہ ہمارے لئے قومی مثال ہے ۔

متعلقہ عنوان :