گلگت بلتستان کے حلقہ ایل اے 18دیامر 4 تانگیر کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کے محمد عمران وکیل نے میدان مار لیا

وزیر اعظم نواز شریف اور معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کی شاندار کامیابی پر عمران وکیل مبارکباد مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کی کامیابی صوبے کی عوام کے مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے‘وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا بیان

منگل 12 جولائی 2016 22:29

گلگت بلتستان کے حلقہ ایل اے 18دیامر 4 تانگیر کے ضمنی انتخاب میں مسلم ..

دیامر/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی ۔2016ء) گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے 18دیامر 4 تانگیر کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کے محمد عمران وکیل نے میدان مار لیا‘ مسلم لیگ (ن) عمران وکیل 3917ووٹ لے کر کامیاب ‘جمعیت علماء اسلام (ف) کے حاجی گل خان 2334ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ‘ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی ضمانت ضبط ہو گئیں ‘ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے شاندار کامیابی پر عمران وکیل کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے 18دیامر 4 تانگیر کاضمنی انتخاب مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد عمران وکیل نے جیت لیا۔ مسلم لیگ (ن) عمران وکیل 3917ووٹ لے کر کامیاب ‘ وفاق میں حکومت کی حلیف جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) کے حاجی گل خان 2334ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی ضمانت ضبط ہو گئیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ‘ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عمران وکیل کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی ضلع دیامر کے حلقہ 18 سے (ن) لیگی امیدوار عمران وکیل کی کامیابی پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کی کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ صوبے کی عوام مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران وکیل کی کامیابی وزیر اعظم نواز شریف کی تعمیر و ترقی کیلئے کی گئی کاوشوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور عوام صوبائی حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔