تحریک انصاف کا نجی ٹیلی ویژن کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ‘عمران خان کی شادی کی غلط خبر شائع کرنے پر بھاری ہرجانے کا دعوی دائرکیا جائے گا:پی ٹی آئی ذرائع
میاں محمد ندیم جمعرات 14 جولائی 2016 13:22
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14جولائی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان کے نجی ٹی وی کے خلاف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی شادی کی غلط خبر نشر کرنے پر عدالتی کاروائی کرنے پر غور شروع کر دیا ہے‘ٹیلی ویژن چینل کے خلاف بھاری ہرجانے کا دعوی دائرکیا جائے- ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لندن میں پی ٹی آئی کے سرکردہ افراد کی ایک میٹنگ میں اس سلسلے میں بات کی گئی اور عدالتی کاروائی کے لیے تمام ضروری ثبوتوں کو اکٹھا کرنے کا کہا گیا- تاہم ابھی تک یہ سامنے نہیں آیا ہے کہ عدالتی کاروائی عمران خان کی جانب سے ان کے ذاتی حیثیت میں کی جائے گی یا پی ٹی آئی کی جانب سے کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سے دو روز تک قانونی ماہرین سے مکمل مشورے کے بعد ہی مکمل اطلاعات سامنے آئیں گی کہ عدالتی کاروائی کس کی جانب سے ہو گی اور صرف ادارے کے خلاف ہو گی یا خبر دینے والے رپورٹر کو بھی عدالتی کاروائی میں بطور فریق ساتھ رکھا جائے گا۔(جاری ہے)
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی قانونی ٹیم ان تمام نشریاتی اداروں ‘اخبارات اور ویب سائٹس کو بھی قانونی نوٹس بجھوانے کے بارے میں مشاور ت کررہی ہے جنہوں نے عمران خان کی شادی کے بارے میں خبریں شائع کیں -بعدازاں ایک درخواست کے ذریعے ان اداروں کو بھی عدالتی کاروائی میں فریق بنایا جائے گا -
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.