ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی درخواست منظور، ماڈل گرل عدالت طلب
ماڈل ایان علی کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں لہذاٰ ملزمہ کا جلد از جلد ٹرائل کیا جائے، کسٹم حکام کا موٴقف
جمعرات 14 جولائی 2016 14:58
اسلام آباد / کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جولائی۔2016ء) کسٹم عدالت نے ماڈل گرل ایان علی کے خلاف غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس کی دوبارہ سماعت شروع کرنے سے متعلق پاکستان کسٹمز کی درخواست منظور کرتے ہوئے ماڈل گرل کو 28 جولائی کو طلب کرلیا ۔
(جاری ہے)
راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب نے پاکستان کسٹمز کی جانب سے غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی سماعت کی، درخواست میں موٴقف اپنایا گیا تھا کہ ایان علی کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں لہذاٰ ملزمہ کا جلد از جلد ٹرائل کیا جائے جس پر کسٹم عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایان علی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 جولائی کوعدالت طلب کرلیا ہے۔
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے مقدمے کی سماعت وکلا کی ہڑتال کی نذر ہوگئی۔ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہونی تھی لیکن شہر بھر میں وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی ۔ درخواست کی سماعت اب 20 جولائی کو ہوگی۔واضح رہے کہ کسٹم عدالت نے کیس کا ریکارڈ عدالت عالیہ میں ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی تھی۔مزید اہم خبریں
-
جنگ بندی کا مطالبہ: پرامن مظاہرین پر جبر انسانی حقوق کی خلاف ورزی، ماہرین
-
رفح میں بڑھتی اسرائیلی فوجی سرگرمیوں پر گوتیرش کو تشویش
-
خواجہ آصف کو میرے دادا کے بھائی کی سفارش پر بینک میں نوکری ملی تھی
-
اندرون ملک مہاجرت پر مجبور لوگوں کی تعداد ساڑھے سات کروڑ سے زیادہ
-
سیکورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
پنجاب حکومت ہتک عزت بل“جبکہ وفاقی حکومت ”پیکا ترمیمی ایکٹ“ آزادیوں کے خلاف قراردیتے ہوئے مستردکردیا
-
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ”ہتک عزت“بل کی مذمت‘لاہور کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
-
لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری ‘سیکرٹری زاہد عابد اور گورننگ باڈی نے پنجاب حکومت کا”ہتک عزت بل“مسترد کردیا
-
ہمارے معززجج کے خلاف سوشل میڈیا پرکمپئین چلایا گیا، سیٹنگ جج کے وہ معلومات پبلک کئے گئے جو کوئی عام بندہ نہیں نکال سکتا،
-
کےالیکٹرک نے پھر بجلی فی یونٹ 18.86روپے بڑھانے کی سفارش کردی ہے
-
ایک مخصوص طبقے کو مکمل طورپرکلین چیٹ دینے کیلئے عالمی طاقتوں کی مدد سے ایک فرمائشی پروگرام ترتیب دے دیاگیاہے، سینیٹرفیصل واڈا کا انکشاف
-
اس معاملے کا پہلا پہلو یہ ہے کہ خط کے مندرجات میں جج صاحب نے خود فرمایا ہے کہ موصول ہونے والا پیغام کسی بھی طرح سے انصاف کے حصول میں مداخلت نہیں تھی،اٹارنی جنرل آف پاکستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.