وفاقی حکومت نے پنجاب سے افغان طلباء کا ڈیٹا مانگ لیا ہے

محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں‌سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں،پنجاب بھر کےاسکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں سےافغان طلباکاڈیٹا اکٹھا کیاجائے گا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 جولائی 2016 18:05

وفاقی حکومت نے پنجاب سے افغان طلباء کا ڈیٹا مانگ لیا ہے

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2016ء) :وفاقی حکومت نےمحکمہ تعلیم پنجاب سے افغان طلباء کا ڈیٹا مانگ لیا ہے،محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں‌سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نےمحکمہ تعلیم پنجاب سے درخواست کی ہے کہ صوبے کے تعلیمی اداروں‌ میں‌زیرتعلیم افغان طلباء کا ڈیٹا فراہم کیا جائے۔جس کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں‌سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔وفاقی حکومت کی درخواست پرپنجاب بھر کےاسکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں سےافغان طلباکاڈیٹا اکٹھا کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :