پاکستان فرانس کے ساتھ اقتصادی، سیاسی اور سٹریٹجک شراکت کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے کثیر الجہتی دو طرفہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے،وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد کا فرانس کے قومی دن کے حوالے سے فرانس کی سفیر مارٹن دورانس کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب
جمعرات 14 جولائی 2016 22:58
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا ہے کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اقتصادی، سیاسی اور سٹریٹجک شراکت کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے کثیر الجہتی دو طرفہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار فرانس کے قومی دن کے حوالے سے اسلام آباد میں فرانس کی سفیر مارٹن دورانس کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیر قانون نے کہا کہ 14 جولائی کو فرانس کی تاریخ میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ زاہد حامد نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت ترجیح دیتا ہے، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کثیر الجہتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کام کریں گے۔(جاری ہے)
زاہد حامد نے فرانس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں پاکستانی وفد کی میزبانی کرنے پر فرانس کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور اس کے متعلقہ محکمے موسمیاتی کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے استقبالیہ کے شرکاء کو بتایا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف پہلے ہی گرین پاکستان پروگرام کا اعلان کر چکے ہیں جس کا مقصد ماحول کا تحفظ اور ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنا ہے۔ اس موقع پر فرانس کی سفیر نے کہا کہ فرانسیسی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے اقتصادی تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فرانس کا سفارتخانہ فرانس کے قومی دن کے حوالے سے لاہور اور کراچی میں بھی تقاریب کا اہتمام کرے گا۔ فرانس کی سفیر نے اردو میں خطاب کیا اور انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کافی عرصہ پہلے پیرس میں اردو زبان سیکھی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ فرانس نے پاکستان کے نوجوانوں کو تربیت دینے کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ بھی اقتصادی شراکت داری قائم کی ہوئی ہے۔ استقبالیہ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق، مختلف ممالک کے سفراء اور ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور فرانس کے سفیر نے مہمانوں کے ساتھ کیک کاٹا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.