کپاس کی فصل پر 15اقسام کے حشرات کا حملہ ہوسکتا ہے، زرعی ماہرین

ہفتہ 16 جولائی 2016 13:58

سلانوالی۔16 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جولائی۔2016ء)زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ کپا س کی فصل پر 15اقسام کے حشرات کا حملہ ہوسکتا ہے جن میں امریکن سنڈ ی، گلابی سنڈ ی، چتکبری سنڈ ی اورلشکری سنڈی سب سے زیاد ہ خطرناک ہے، کسا ن غیرمنظور شد ہ اقسام ہر گز کا شت نہ کریں، منظور شد ہ اقسا م کو کا شت کیا جا ئے تا کہ کسانوں کوکسی مشکل یا پریشانی کا سامنانہ کرنا پڑ ے، حشرا ت اور جڑی بوٹیاں کپا س کی فصل کو بہت زیا دہ نقصان پہنچاتی ہے ا س لیے کا شت کا ر جڑی بوٹیوں اورحشرا ت کے خاتمہ کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کے مشور ہ سے اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ایم این ایچ 814گرمی بر دا شت کر نے وا لی وا ئر س کے خلا ف بھر پور قوت مدافعت کی حامل قسم ہے ،کسا ن ا س کو کا شت کریں ا س کا بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن سے دستیاب ہوتا ہے ،کلر اٹھی اور سیم ز د ہ زمین میں کپا س کی کا شت سے گریز کیا جا ئے۔