سعودی فوجی نے ساتھی فوجیوں کی زندگیاں بچانے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا

ہفتہ 16 جولائی 2016 17:04

سعودی فوجی نے ساتھی فوجیوں کی زندگیاں بچانے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ ..

جیزان ۔ 16 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جولائی ۔2016ء) سعودی صوبہ جیزان میں ایک فوجی نے ساتھی فوجیوں کی زندگیاں بچانے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یمن کی سرحد کے ساتھ پہاڑی علاقہ میں دو بارڈر گارڈزگشت پر تھے کہ اسی دوران ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے زخمی ہو گئے۔ جس پر اس پہاڑی علاقہ میں مقیم الافواج سیکیورٹی فورسز کا ایک فوجی ان دونوں زخمی گارڈز کی مدد کے لئے آگے بڑھا تاہم اسی دوران ایک اور بارودی سرنگ پھٹنے سے جابحق ہو گیا ۔ سعودی العریبیہ چینل نے بتایا کہ سعودی سیکورٹی اور ملٹری حکام نے بارودی سرنگیں پھٹنے کے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :