’’انٹرنیشنل نارکوٹکس کنٹرول بورڈ‘‘کی منشیات کے حوالے سے پاکستان کیخلاف چارج شیٹ لمحہ فکریہ ‘ جماعت اسلامی
پاکستان میں منشیات کی خریدوفروخت اور استعمال میں اضافہ تشویشناک ہے،نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے‘ میاں مقصود
اتوار 17 جولائی 2016 15:48
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے پاکستان میں منشیات کی خریدوفروخت اور اس کے استعمال میں روز افزوں اضافے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بد قسمتی سے حکومت اسکی روک تھام کے لئے کچھ نہیں کر رہی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد نصف کروڑ سے زائد ہوچکی ہے جوکہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت امر ہے اور حکومت کا اس کی روک تھام کے لئے کچھ نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل سب سے زیادہ مذموم عزائم کے تحت شروع کیے جانے والے کاروبار سے متاثر ہیں۔اگر حکومت نے اس حوالے سے کچھ نہ کیاتوپاکستان کامستقبل غیر محفوظ ہوجائے گا۔ اقوام متحدہ کے ادارے ’’انٹرنیشنل نارکوٹکس کنٹرول بورڈ‘‘کی جانب سے منشیات کے حوالے سے پاکستان کے خلاف چارج شیٹ لمحہ فکریہ ہے۔(جاری ہے)
چارج شیٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ حکومت پاکستان ملک میں منشیات کی روک تھام میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور انسدادمنشیات کے اداروں کے درمیان اشتراک عمل کوفروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو منشیات سے پاک کیا جاسکے۔ میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ حکومت کوچاہئے کہ وہ ملک میں بے روزگار افراد کیلئے نئے روزگار کے مواقع پیداکرے۔چند روپوں کی لالچ میں گھناؤناکام کرنے والوں کے خلاف بغیر کسی دباؤکے کاروائی کی جائے اور ایسے عناصر کاقلع قمع یقینی بنایاجائے تاکہ ملک میں منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کومکمل طور پرختم کیاجاسکے۔ گھناؤنے دھندے کے باعث نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے ۔ حکومت پاکستان کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.