سوگو سیون اے سائیڈ فلڈلائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کل شروع ہو گا

پیر 18 جولائی 2016 13:04

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جولائی۔2016ء) سوگو سیون اے سائیڈ فلڈلائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کل منگل سے آئی ایٹ ون اسلام آباد میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ سیکرٹری طاہر محمود کے مطابق 24 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 32 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی اور انہیں چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کیلئے فیس 5 ہزار مقرر کی گئی ہے، فاتح ٹیم کو 50 ہزار جبکہ رنر اپ کو 25 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔