نیب نے تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات بند کر دیں،
پی ٹی آئی کے خلاف سٹیٹ بنک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی شکایت پر اشروع کی گئی تھی،تحریک انصاف کے خلاف تحقیقات نیب بورڈ کے اسی اجلاس میں بند کرنے کافیصلہ کیا گیا جس میں سینیٹر اسحاق ڈار کا کیس بند کیا گیا ہے، نیب کا اعلامیہ
پیر 18 جولائی 2016 22:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات بند کر دیں،تحریک انصاف کے خلاف سٹیٹ بنک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی شکایت پر انکوائری شروع کی گئی تھی،تحریک انصاف کے خلاف تحقیقات نیب بورڈ کے اسی اجلاس میں بند کرنے کافیصلہ کیا گیا جس میں سینیٹر اسحاق ڈار کا کیس بند کیا گیا ہے۔
پیر کو نیب کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق نیب بورڈ کے گذشتہ اجلاس میں صرف وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات بند کرنے کی منظوری ہی نہیں دی گئی بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے جاری تحقیقات بھی بند کرنے کی منظوری دی گئی تھی، طارق شفیع نامی ایک شخص کے بینک اکاؤنٹ میں مشتبہ ٹرانزیکشن پر سٹیٹ بنک نے نیب کو شکایت کی تو نیب نے جب انکوائری شروع کی تو معلوم ہوا کہ 5کروڑ62لاکھ روپے طارق شفیع کے اکاؤنٹ میں آئے جو دبئی سے عارف نقوی نامی شخص نے پاکستان تحریک انصاف کیلئے بھجوائے تھے،نیب اعلامیہ کے مطابق معاملے کا مکمل پیشہ وارانہ انداز میں تجزیہ کرنے اور شواہد کی چھان بین کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو دیئے گئے فنڈز کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.