کھجور کے پھل کی برداشت صبح یا شام کے اوقات میں کی جائے،ماہرین

بدھ 20 جولائی 2016 14:54

فیصل آباد۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جولائی۔2016ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ اگیتی اقسام کی کھجور کے پھل تقریباً برداشت کیلئے تیار ہیں تاہم کاشتکاروں کو چاہیے کہ کھجور کے پھل کی برداشت صبح یا شام کے اوقات میں کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں کھجور کی کاشت والے علاقوں میں مون سون کی بارشوں اور کھجور کے پھل کی پختگی کا وقت تقریباً ایک ہے۔ لہٰذا کاشتکاروں کو چاہیے کہ اگیتی اقسام کے پھل کی برداشت پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ ماہ جولائی میں اگیتی اقسام کی کھجور کا پھل برداشت کیلئے تیار ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھجور کی وہ اقسام جن کا پھل تازہ یعنی ڈوکا حالت میں کھانے کے لئے استعمال ہوتا ہے ان کا پھل ڈوکا مکمل ہونے پر تمام گھچے سمیت اتار لیں۔

متعلقہ عنوان :