سٹیویا کی بڑھوتر ی کیلئے 30ڈگر ی در جہ حرارت موزوں ہے، زرعی ماہرین

بدھ 20 جولائی 2016 15:11

سلانوالی۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جولائی۔2016ء)زرعی ماہرین نے بتایا کہ سٹیویاایک کثیر الفوائد ادویاتی پود ہ ہے ا س کے پتے چینی سے 10سے 15گنازیادہ میٹھے ہوتے ہیں اور ا س کا عرق چینی سے 200سے 300گنا زیاد ہ میٹھا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

سٹویا کے پتوں کو پراسیسنگ کے بعدکمرشل بنیادوں پر پاکستان کے مختلف سٹورپر ساشے بناکر فراہم کیاجا ئے تا کہ چائے میں ا س کا استعما ل آسانی سے کیا جاسکے۔

ماہرین نے بتایا کہ اس کی ایکڑ سے پہلی کٹائی میں 18سے 22من تک خشک پتے حاصل کیے جاسکتے ھیں، اس کوکچن گارڈننگ کے طورپر اگایا جاسکتا ہے، خون میں شوگر کی مقدار اوربلڈ پریشر کوکم کرتا ہے۔ سٹیویا کے گلائیکوسائیڈ سرطان کی ادویات بنانے میں استعمال ہوتے ہیں، ا س میں کیلشیم کی کافی مقدار ہونے کی وجہ سے عورتوں اوربچوں کی ہڈیوں کی نشوونماکیلئے مفیدہے۔