چین کا شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس لگانے کا اعلان

پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی قلت پوری کی جائے گی

بدھ 20 جولائی 2016 19:46

چین کا شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس لگانے کا اعلان

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جولائی ۔2016ء) چین نے 50کھرب ڈالر کی لاگت سے شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس لگانے کا اعلان کیا ہے جن کے ساتھ پاکستان سمیت دنیا کے ترقی پذیر ممالک کو منسلک کرتے ہوئے توانائی فراہم کی جائے گی ۔ چینی میڈیا کے مطابق حکومت نے نہ صرف چین کے دور دراز علاقے بلکہ دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک جہاں توانائی کے بحران کا مسئلہ ہے ان ممالک کو توانائی فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔

عالمی توانائی میں ربط کے حوالے سے منصوبہ چین کی سب سے بڑی توانائی کمپنی کی جانب سے متعارف کرایاگیا تھا۔ کمپنی کے چیئرمین لیو ینیانے منصوبہ کے حوالے سے اپنے حالیہ سوئزرلینڈ میں پائیدار تعمیر وترقی کے ورلڈ بزنس کونسل کو جامع بریفنگ دی تھی۔

(جاری ہے)

عالمی اکنامک فورم کے مطابق یہ منصوبہ صرف ترقی پذیر ممالک میں توانائی فراہم کرنے کے متعلق نہیں بلکہ پوری دنیا کو توانائی فراہم کرنے کا ہے ۔

چین کو امید ہے کہ ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس اور شمسی توانائی کے پلانٹس آرکٹک سرکل میں خط استوا میں لگائے جائیں گے جس کے ذریعے ہر طرف صاف توانائی فراہم کی جائے گی ۔ لیو نے کہا کہ شمسی اور ہوائی توانائی کی تجدید کے لئے یہ ایک بہترین ذریعہ ہے اور یہ عملی طور پر فاضل مادے کو جلانے کا بہترین متبادل ہے ۔اگر قابل تجدید توانائی کو دنیا بھر میں 12.4فیصد کی شرح پر ہر سال بڑھایا جائے تو2050تک دنیا کی 80فیصد توانائی کی ضروریات کو اس طریقہ سے پورا کیا جا سکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :