امجد صابری قتل کیس حل ہونے کے قریب، پولیس نے اہم گرفتاریاں اور برآمدگیاں کر لیں

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جولائی 2016 22:03

امجد صابری قتل کیس حل ہونے کے قریب، پولیس  نے اہم گرفتاریاں اور برآمدگیاں ..

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جولائی2016ء) پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امجد صابری قتل کیس حل ہونے کے قریب ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قوال امجد صابری کے قتل کیس کی تحقیقات آکری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ کیس حل ہونے کے قریب ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے اہم گرفتاریاں اور برآمدگیاں کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ تحقیقات کار قتل کے محرکات تک پہنچ گئے ہیں۔

امجد صابری قتل کیس میں 7 سے 8 ملزمان ملوث ہیں۔ ٹارگٹ کلنگ میں براہ راست ملوث ملزمان کی تعداد 5 تھی۔ ایک موٹرسائیکل پر دو ملزمان نے امجد صابری کو ٹارگٹ کیا جبکہ ایک شخص ریکی کرتے ہوئے امجد صابری کی گلی میں کھڑا تھا۔ اس کے علاوہ دو ملزمان جائے واردات کے قریب ہی ریکی کے لیے موجود تھے۔ ریکی اور قتل کی واردات میں 3 موٹرسائیکلیں استعمال ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :