پنجاب حکومت کی امانت سکیم نے عوام میں ٹیکس بارے شعور بیدارکرنے میں کلید ی کردار ادا کیاہے‘رانا ثناء
امانت سکیم دراصل ریسٹورنٹ انوائس مانیڑنگ سسٹم سے براہ راست منسلک ہے جس کے تحت عوام ٹیکس چوروں کامحاسبہ کرتے ہیں لاہور میں قابل ٹیکس غیر رجسٹرڈ ہوٹلز کی تعداد 2500کے قریب ہے، جنہیں آر آئی ایم ایس نیٹ میں لایا جائیگا ، آر آئی ایم ایس کی افادیت کے پیش نظر اور عوام کے اصرار پراس سسٹم کا دائرہ کار فیصل آباد ، ملتان ،راولپنڈی اورگوجرانوالہ تک بڑھایاجائے گا‘ صوبائی وزیر قانون
بدھ 20 جولائی 2016 23:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جولائی ۔2016ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اموررانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے پنجاب حکومت کی امانت سکیم نے عوام میں ٹیکس بارے شعور بیدارکرنے میں کلید ی کردار ادا کیاہے،امانت سکیم دراصل ریسٹورنٹ انوائس مانیڑنگ سسٹم سے براہ راست منسلک ہے جس کے تحت عوام ٹیکس چوروں کامحاسبہ کرتے ہیں،اس سسٹم کی کامیابی اورعوام کی بھرپور شمولیت اور ان کی پذیرائی اس حکومتی اقدام کی تائیدہے،لاہور میں قابل ٹیکس غیر رجسٹرڈ ہوٹلز کی تعداد 2500کے قریب ہے، جنہیں آر آئی ایم ایس نیٹ میں لایا جائیگا ، آر آئی ایم ایس کی افادیت کے پیش نظر اور عوام کے اصرار پراس سسٹم کا دائرہ کار فیصل آباد ، ملتان ،راولپنڈی اورگوجرانوالہ تک بڑھایاجائے گا۔
ان خیالات کا اظہار 90 شاہراہ قائد اعظم پر ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے تحت امانت سکیم کی تیسری اور چوتھی بیلٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
وزیر قانون نے کہا کہ عوام کے تعاون سے اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کی موثر حکمت عملی کی بدولت آر آئی ایم ایس کے پینل پرآنے والے ریسٹورانٹس کی تعداد160 ہوچکی ہے جو کہ بتدریج بڑھتی جائیگی۔وزیر قانون نے کہا کہ تیسری قرعہ اندازی میں حکومت کو 6 کروڑ80 لاکھ روپے جبکہ چوتھی قرعہ اندازی میں حکومت کو5 کروڑ 40 لاکھ روپے کاریونیو حاصل ہو گا۔
قبل ازیں وزیر قانون نے دوسری قرعہ اندازی میں انعامات جیتنے والے خواتین و حضرات میں گاڑیا ں ، عمرے کی ٹکٹیں اورموٹر سائیکلیں تقسیم کیں۔اس موقع پر چیئر مین پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے گذشتہ چار سا لوں میں ٹیکس کلچر میں انقلابی اصلاحات متعارف کروائی ہیں جن سے ناصرف ٹیکس وصولیوں کی شرح میں اضافہ بلکہ ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے عوامی رویوں میں بھی واضح تبدیلی آئی ہے انھوں نے کہا کہ اس بات کا سب سے بڑا ثبوت ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے تحت ہوٹل کسٹمرز کی جانب سے آنے والا مثبت رد عمل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.