فرائض میں غفلت برتنے اور خراب کارکردگی پر حیسکو کے 4 ایس ڈی اوز کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا

جمعرات 21 جولائی 2016 23:02

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جولائی ۔2016ء) فرائض میں غفلت برتنے اور خراب کارکردگی پر حیسکو کے 4 ایس ڈی اوز کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا جبکہ ایک ایکس ای این کو تنزلی کرکے ایس ڈی او بنا دیا گیا۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر حیسکو اختر علی رندھاوا نے پاکستان واپڈایمپلائز ایفیشینسی اینڈ ڈسیپلین (ای اینڈ ڈی E&D-) قوانین 1978ء کے تحت XENآپریشن ڈویژن کوٹری رشید احمد انصاری کی تنزلی کرکے دو سال کیلئے XENسےSDOبنادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف آپریٹنگ آفیسر شاہد حمید چوہان نے خراب کارکردگی اورفرائض میں غفلت برتنے پر 3 ایس ڈی اوز کو نوکری سے فارغ کردیا ہے جن میں ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو کھپرو غلام نبی ملک، ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو ماتلی منیر احمد سومروایکٹنگ ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو نوری آباد طارق احمد ڈیپرLS-Iشامل ہیں، اس کے علاوہ ایکٹنگ ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو سہیون گل بہارLS-I کو بھی نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔حیسکو کے ترجمان کے مطابق تمام افسران کو فرائض میں غفلت برتنے اور خراب کارکردگی پر مکمل انکوئری کے بعد سزائیں دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :