فیس بک نے مقبوضہ جموں کشمیر کے حوالے سے پوسٹس ’سنسر‘ کرنا شروع کردی
ہفتہ 23 جولائی 2016 12:08
(جاری ہے)
بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں آٹھ جولائی کو علیحدگی پسند رہنما برہان وانی کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں ہلاکت کے بعد بڑے پیمانے پر مظاہروں کا آغاز ہو گیا تھا، جو تاحال جاری ہیں۔
کیلی فورنیا بارکلے یونیورسٹی کی پروفیسر ہما ڈار کا، جن کا تعلق کشمیر سے ہے، کہنا ہے کہ ان کی جانب سے وانی کی تصاویر اور ان کی آخری رسومات میں ہزاروں افراد کی شرکت سے متعلق ایک ویڈیو کے پوسٹ کیے جانے کے بعد سے ان کی پروفائل یا ان کا صفحہ مستقل طور پر بند ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں فیس بک کی جانب سے پیغام موصول ہوا ہے، جس میں کہا گیا تھا، ”ہم کسی بھی صورت اسے دوبارہ بحال نہیں کریں گے۔“لندن کی ویسٹ منسٹر یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر ڈیبیش آنند کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز کی سرگرمیوں اور مظاہرین کے خلاف طاقت کے بے دریغ استعمال پر تنقید سے متعلق ان کی پوسٹس کو دو مرتبہ مٹایا گیا: ”فیس بک نے معذرت کی مگر ایک ہی دن میں دوسری مرتبہ میری پروفائل بلاک کی گئی اور اس کی وجہ ایک تنقیدی پوسٹ بنی۔“انہوں نے مزید کہا، ”جب کشمیر میں بھارتی حکومت کے تشدد سے متعلق بہت سی پوسٹس ڈیلیٹ اور دانش وروں کی پروفائلز بلاک کی گئیں، تو اس سے واضح ہو گیا کہ فیس بک اس سلسلے میں سنسر شپ سے کام لے رہا ہے۔“۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے ’’ون چائنا پرنسپل‘‘پر ریمارکس انتہائی قابل تعریف ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ
-
میرا گلہ کاٹنے کی کوشش کی گئی، آپ ہمیں مار تو سکتے ہیں ہم سرنگوں نہیں کریں گے، رؤف حسن
-
چوہدری پرویز الٰہی غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں ضمانت پر رہا
-
جرمنی: سیاسی بنیادوں پر ہونے والے جرائم میں ریکارڈ اضافہ
-
ناروے، آئرلینڈ، اسپین فلسطینی ریاست کو جلد تسلیم کر لیں گے
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوا سکتے ہیں؟
-
صدر رئیسی کی نماز جنازہ، لاکھوں افراد کی شرکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال آمد،مختلف وارڈز کا دورہ، مریضوں سے بات چیت،مزدوں کی کم اجرت کا نوٹس
-
وفاقی وزیرداخلہ کاکیپٹل ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک اور لیب کو اپ گریڈ کرنے کااعلان
-
تائیوان چین کا حصہ ہے، پاکستان ہمیشہ چین کے ساتھ کھڑا رہے گا، صدر مملکت
-
ایف آئی اے نے کمسن بچی کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا
-
پی ٹی آئی نے رؤف حسن پر حملے کی ایف آئی آر مسترد کردی، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.