لاہور اےئر پورٹ‘ مسافروں کے سامان میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کا پتہ لگانے والی جدید مشین خراب ہوگئی
نیویارک جانے والی پرواز کے 275 مسافروں کا سامان تفصیلی چیکنگ کے بغیر ہی بھیج دیا‘پی آئی اے ذرائع کا دعویٰ
ہفتہ 23 جولائی 2016 14:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) پی آئی اے کے ناتجربہ کار عملے نے مبینہ طور پر مسافروں کے سامان میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کا پتہ لگانے والی جدید مشین خراب کر دی‘ لاہور سے نیویارک جانے والی پرواز کے 275 مسافروں کا سامان تفصیلی چیکنگ کے بغیر ہی بھیج دیا۔
(جاری ہے)
پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائنز کی لاہور سے نیویارک جانے والی پرواز پی کے711 کے 275 مسافر سفر کر رہے ہیں جن کے سامان کی اسکیننگ جدید ای ڈی ایس مشین پر نہیں کی جا سکیذرائع کے مطابق جدید الیکٹرانک ای ڈی ایس مشین کی خرابی کے متعلق پی آئی اے عملے نے حکام کو آگاہ کر دیا ہے تاکہ مسئلے کو جلد از جلد ٹھیک کیا جا سکیذرائع نے مزید بتایا کہ امریکہ سمیت یورپی ممالک نے لاہور سے اپنے شہروں کو آنے والی پروازوں میں بک ہونے والے سامان کی اسکیننگ کے لیے ای ڈی ایس مشین سے گزارنا لازمی قرار دیا ہے، مشین خراب ہونے کی وجہ سے کسی ایک مسافر کا بھی سامان ای ڈی ایس مشین سے اسکین نہیں کیا گیا جو امریکہ سمیت یورپی ممالک کی جانب سے طے کردہ طریقہ کار کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اگر اس مسئلہ پر جلد قابو نہ پایا گیا تو پی آئی اے کے روٹس کو بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.