طیاروں کی کمی ،فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانیوالی 8پروازیں منسوخ ، 6سے زائد پروازیں تاخیر کا شکا
ہفتہ 23 جولائی 2016 19:07
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 8پروازیں منسوخ جبکہ 6سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔لاہور ایئرپورٹ پر قائم فلائیٹ انکوائری کے مطابق ایئربلیو کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز 430، ایئربلیو کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز431 جبکہ ایئربلیو کی لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز476 اور ایئربلیو کی مدینہ سے لاہور آنے والی پرواز477 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح شاہین ایئر کی لاہور سے کوالالمپور جانے والی پرواز872سمیت شاہین ایئر کی کوالالمپور سے آنے والی پرواز873اور پی آئی اے کی لاہور سے ملتان جانے والی پرواز پی کے683 جبکہ پی آئی اے کی ملتان سے لاہور آنے والی پرواز پی کے684 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔(جاری ہے)
دوسری طرف پی آئی اے کی لاہور سے نیویارک جانے والی پرواز پی کے7111پینتالیس منٹ کی تاخیر سے، پی آئی اے کی لاہور سے دمام سے جانے والی پرواز پی کے 247ایک گھنٹہ، پی آئی اے کی لاہور سے ریاض جانے والی پرواز پی کے752پچاس منٹ، جبکہ کویت ایئرویز کی لاہور سے کویت جانے والی پرواز204 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
اسی طرح کویت ایئرویز کی کویت سے آنے والی پرواز ایک گھنٹے کی تاخیر سے جبکہ شاہین ایئر کی جدہ سے آنے والی پرواز703چھیالیس منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.