پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ میں ایک انچ بھی تبدیلی نہیں ہوئی ، قوم کسی منفی پروپیگنڈے کاشکار نہ ہو ، سال کے آخر تک ملک سے دہشتگردوں کا صفایا کر دیں گے ،نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے پورے ملک کے حالات کو بہتر بنا دیاجائیگا،کالا باغ ڈیم کے متنازع ہونے پر ماضی کی حکومتوں نے نئے ڈیم نہ بنا کرغیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، ملک کی اقتصادی بہتری کیلئے اب درست فیصلے کیے جارہے ہیں،،حکومت تعلیمی نصاب کوقومی مقاصد اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے
صدر ممنو ن حسین کا کراچی میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
ہفتہ 23 جولائی 2016 20:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء ) صدر مملکت ممنو ن حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے روٹ میں ایک انچ کی بھی تبدیلی نہیں ہوئی ، قوم اس سلسلے میں کسی منفی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہو، کراچی میں امن و امان کے مکمل قیام تک کراچی آپریشن جاری رکھا جائے گا اور نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے پورے ملک کے حالات کو بہتر بنا کر ملک کے حالات کو قومی معیشت کے لیے سازگار بنا دیا جائے گا، دہشتگردی اورانتہاپسندی کے رحجانات کے خاتمے کے لیے دیگر ضروری اقدامات کے علاوہ تعلیم کا فروغ سب سے اہم ہے، اس سال کے آخر تک ہم دہشت گردوں کا صفایا کر دیں گے اور پاکستان میں امن وامان کی صورت حال میں واضح فرق نظر آئے گا،حکومت تعلیمی نصاب کوقومی مقاصد اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے، ماضی میں اگر کالا باغ ڈیم متنازع ہوگیا تھا تو اس زمانے کی حکومتوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی نئے ڈیم کا منصوبہ نہیں بنایا جس دے ملک کو بہت نقصان ہوا لیکن اب نئے ڈیم جائے جارہے ہیں اور ملک کی اقتصادی بہتری کے لیے درست فیصلے کیے جارہے ہیں۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حنیف عباسی سے کوئی شکوہ نہیں،سیاست میں نوک جھونک ہوتی رہتی ہے، انوارالحق کاکڑ
-
چیئرمین پی اے سی کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماﺅں نے شیر افضل مروت کی مخالفت کر دی
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
فوجی عدالتوں کے 20 مقدمات کے فیصلے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.