ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کمیٹی کے دوروزہ اجلاس میں 19ممالک کے50مندوبین کی شرکت متوقع

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی ۔2016ء) سینٹ آف پاکستان کی میزبانی میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کمیٹی کامعاشی اورپائیدارترقی کے امور پر26 اور 27 جنوری کوہونے والے دوروزہ اجلاس میں 19ممالک کے50مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔مختلف ممبران ممالک کی جانب سے تصدیق موصول ہورہی ہے ،لہذاتمام ترتیاریوں کوآخری شکل دیدی گئی ،اس ضمن میں سیکرٹری سینیٹ امجدپرویزملک تمام ترتیاریوں کی نگرانی کررہے ،اس دوروزہ اجلاس میں کمیٹی براعظم ایشیاء کومعاشی خوشحالی اورسماجی ترقی میں درپیش مسائل کااحاطہ کریگی۔

کمیٹی کاافتتاحی سیشن 26جولائی2016ء کومنعقدہوگا،چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی خطبہ استقبالیہ دیں گے جبکہ سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی ہونگے ۔

(جاری ہے)

ایشیا کے خطہ کے مختلف ممالک کے ممبران پارلیمنٹ عالمی اورعلاقائی منظرنامے پر بحث ومباحثہ کریں گے ۔باہمی تعاون کوفروغ دینے کیلئے طریقوں اورذرائع پرغورکرنے کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔

جبکہ معاشی ترقی کوتیزکرنے کیلئے حکمت عملیاں وضع کریں گے۔جہاں پرامرقابل ذکرہے کہ سینٹ نے ممبران پارلیمنٹ کومثبت طورپرشامل کرتے ہوئے اب تک فورم میں عملی طورپرحصہ لیاہے بلکہ 2013ء اور2014ء میں لاہوراوراسلام آباد میں اے پی اے کے پلینری سیشن کامیابی سے منعقدکرائے ۔سینٹ آف پاکستان کے پاس اے پی اے کی صدارت دوسال کے عرصے کیلئے 2013ء تا2015ء رہی

متعلقہ عنوان :