کریم آباد،پتنگ کی ڈورنے گلاکاٹ دیا،نوجوان جاں بحق

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) کراچی کے علاقے کریم آباد میں گلے پرپتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 35سالہ موٹر سائیکل سوارشخص کے کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھر گئی جس کے نتیجے میں اس کاگلاکٹ گیا ۔ تشویشناک حالت میں اسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کا سر چ آپریشن شروع کر دیا ہے اور پتنگ اڑانے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :