پاکستان نائیجریا کو 10سپر مشاق طیارے فراہم کرے گا، معاہدے کیلئے لیٹر آف کریڈٹ کو ستمبر تک حتمی شکل دی جائے گی
نائیجریا کو طیاروں کی فراہمی رواں سال شروع ہوکر آئندہ سال مکمل ہوجائے گی،نائیجریا سپر مشاق طیارے استعمال کرنے والا چھٹا ملک بن جائے گا
اتوار 24 جولائی 2016 17:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) پاکستان نائیجریا کو 10سپر مشاق طیارے فراہم کرے گا،دفاعی معاہدے کیلئے لیٹر آف کریڈٹ کو ستمبر تک حتمی شکل دی جائے گی،نائیجریا کو سپر مشاق طیاروں کی فراہمی رواں سال شروع ہوکر آئندہ سال مکمل ہوجائے گی،نائیجریا سپر مشاق طیارے استعمال کرنے والا چھٹا ملک بن جائے گا،اس سے قبل سعودی عرب،ایران،شام،اومان اور جنوبی افریقہ سپر مشاق طیارے استعمال کر رہے ہیں۔
اتوار کو میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نائجیریا کو سپر مشاق طیارے فراہم کرے گا اس سلسلے میں معاہدے کیلئے لیٹر آف کریڈٹ کو ستمبر تک حتمی شکل دی جائے گی۔ طیاروں کی فروخت تقریباً ایک ارب 25 کروڑ 74 لاکھ روپے کے عوض کی جائیگی۔ ایک سپر مشاق طیارے پر لاگت کا تخمینہ 12 کروڑ 58 لاکھ روپے ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق پاکستان نائجیریا معاہدہ رواں سال کے اوائل میں طے ہوا۔
سپر مشاق طیارو ں کی فراہمی رواں سال شروع ہو گی اور آئندہ سال تک مکمل کر لی جائے گی۔ پاک فضائیہ کے پائلٹ نائجیرین ہوا بازوں کوتربیت فراہم کرینگے۔ طیارے نائجیرین فضائیہ کے 301 ہوا بازی تربیتی سکول کڈونا کا حصہ ہوں گے۔ نائجیریا سپر مشاق طیارے استعمال کرنے والا چھٹا ملک بن جائیگا ۔ اس سے قبل سعودی عرب ‘ ایران ‘ شام ‘ اومان اور جنوبی افریقہ بھی سپر مشاق طیارے استعمال کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ایرونائیٹیکل کمپلیکس کامرہ دنیا کی جدید طیارہ ساز صنعت کے طو رپر ابھری ہے۔ پاکستان 1995ء سے اب تک 60 سے زائد سپر مشاق طیارے فروخت کر چکا ہے ۔ تربیتی لحاظ سے سپر مشاق طیاروں کا شمار دنیا کے بہترین طیاروں میں ہوتا ہے۔ …(رانا)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.