وزارت مذہبی امور نے حجاج پر دوبارہ حج کیلئے 10سال تک پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا
اتوار 24 جولائی 2016 21:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) پہلا حج کرنے والے کودوبارہ حج کرنے کیلئے 10سال انتظار کرنا پڑے گا۔ وزارت مذہبی امور نے نئی تجویز پر غور شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ حج کے خواہش مندوں کو حج کا موقع دینے کیلئے مختلف تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
وزارت مذہبی امور کے حالیہ قانون کے مطابق کوئی بھی شخص جس نے پانچ سالوں میں حج کیا ہو وہ دوبارہ حج نہیں کر سکتا ہے اب وزارت غور کر رہی ہے کہ یہ پابندی دس سال تک لگا دی جائے کہ دس سال میں کسی نے ایک بار حج کیا ہو تو وہ دوبارہ نہیں جا سکے گا۔
دوسری تجویز یہ ہے کہ زندگی میں صرف ایک حج کی ہی اجازت ہو تاکہ ہزاروں کی تعداد میں حج کے خواہش مند زیادہ سے زیادہ فریضہ حج ادا کر سکیں۔ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے حج اخراجات زیادہ ہونے اور سرکاری سکیم کے تحت کم حاجی جانے کی وجہ سے ہر سال ہزاروں افراد فریضہ حج کی ادائیگی سے رہ جاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.