ابو ظہبی: پولیس نے ٹریفک جرمانوں پر دی جانے والی 50فیصد رعایت ختم کر دی
پیر 25 جولائی 2016 16:09
ابو ظہبی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2016ء): ابوظہبی پولیس نے پہلی اگست سے شہریوں کو ٹریفک جرمانوں پر دی جانے والی 50فیصد رعا یت کو ختم کر دیا ہے ۔اب ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو 100فیصد جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔اس سے پہلے جرمانے ادا کرنے پر رہائشیوں کے جرمانے میں سے خود کار طریقہ سے رعایت کر دی جاتی تھی ۔ لیکن اس نئے قانون کے بن جانے کے بعد اب ایسا ممکن نہیں ہوگا۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات میں کمی ، لانے اور شہریوں کو اپنی ذمہ داریوں سیروشناس کروانے کے لیئے ایسا کیا جا رہا ہے ۔ اس سے روڈ سیفٹی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ مئی میں امارات میں ٹریفک حادثات میں 42 فیصد اضافہ ہو ا ہے ۔ 2016کی پہلی سہہ ماہی میں کُل77 اموات ٹریفک حادثات کے باعث پیش آئیں۔(جاری ہے)
جبکہ 2015میں اسی عرصے میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 54رہی تھی۔
ابوظہبی میں ٹریفک کی اہم خلاف ورزیاں اور اس پر کیئے جانے والے جرمانے مندرجہ ذیل ہیں۔۔ ریس لگانا، بے ہنگم گاڑی چلانے پر ۔۔۔ 2000درہم (12بلیک پوائینٹس)
۔نمبر پلیٹ کے بغیر گاڑی چلانے پر ۔۔۔1000درہم (24بلیک پوائینٹس)
۔متعین کردہ سپیڈ لمٹس سے تیز گاڑی چلانا۔1000درہم (12بلیک پوائینٹس)
۔ پیدل سڑک عبور کرنے والوں کو خطر ے میں ڈالنا۔1000درہم (12پوائینٹس)
۔غلط جگہ گاڑی پارک کرنا ، فائر ہائیڈرینٹس، ایمرجنسی رسپانس والی جگہوں پر ۔۔1000درہم ( چار بلیک پوائینٹس)
۔ ٹریفک لائیٹس کا خیا ل نہ کرنا۔۔۔۔۔ 800درہم (8بلیک پوائینٹس) جیسے جرمانے شامل ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.