شیخ آفتاب احمد کی اٹک میں بجلی، گیس، سڑکوں، سیوریج، سکول اور کالجز بارے تمام ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت
تمام ترقیاتی منصوبوں کو قومی جذبہ کے تحت جلد از جلد مکمل کیا جائے گا ٗاجلاس میں فیصلہ
پیر 25 جولائی 2016 17:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ہدایت کی ہے کہ ضلع اٹک میں بجلی، گیس، سڑکوں، سیوریج، سکول اور کالجز کے حوالے سے تمام ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
(جاری ہے)
پیر کو اس سلسلے میں اجلاس وزارت پارلیمانی امور میں وزیراعظم شکایات سیل کے انچارج وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی زیر صدارت ہوا جس میں صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان، رکن قومی اسمبلی ملک اعتبار خان، رکن صوبائی اسمبلی شاویز خان، رکن صوبائی اسمبلی ظفر اقبال، چیئرمین شیخ ناصر اور چیئرمین یونین کونسل ملک ریاست آف سدریال نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈی سی او اٹک سمیت ضلع کے تمام محکمہ جات کے سربراہان ا ور آئیسکو کے جنرل منیجر برائے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع اٹک کے مسائل، بجلی، گیس، سڑکیں، سیوریج سکیمیں، سکول اور کالج کے تمام معاملات کو زیر بحث لایا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو قومی جذبہ کے تحت جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان نے یقین دہانی کرائی کہ وہ تمام پراجیکٹس کو مکمل کرنے میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.