آڈیٹر جنرل نے پبلک سیکٹر آڈیٹنگ میں تعاون کے فروغ کے لئے ایران کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ک کردئیے
مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں سے دونوں ممالک کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات میں اضافہ ہوگا ٗ اڈیٹر جنرل
پیر 25 جولائی 2016 18:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے پبلک سیکٹر آڈیٹنگ میں تعاون کے فروغ کے لئے ایران کی سپریم آڈٹ کورٹ کے سینئر صدر امین حسین رحیمی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔
(جاری ہے)
اے جی پی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور ایران کی سپریم آڈٹ کورٹ کے مابین تہران میں ہوئے۔
دونوں اطراف کے سربراہان نے مطالعاتی دوروں، آڈٹ اور ٹریننگ پروگرامز کے ذریعے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سپریم آڈٹ کورٹ کے سینئر صدر امین حسین رحیمی کا پاکستانی وفد کو ایران کے دورہ کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں سے دونوں ممالک کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات میں اضافہ ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.