عمران خان نے خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے الیکشن کمیشن ارکان پر تحفظات کا اظہار کردیا
بد قسمتی سے پنجاب میں نئے رکن الیکشن کمیشن کی تعیناتی پی ٹی آئی کے مشاورت کے بغیر ہوئی ‘ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کا اختیار دیا جاتا تو کبھی ملک کا الیکشن کمیشن نہ بنتا،پرویزرشید
پیر 25 جولائی 2016 19:00
لاہور /اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے الیکشن کمیشن ارکان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بد قسمتی سے پنجاب میں نئے رکن الیکشن کمیشن کی تعیناتی پی ٹی آئی کے مشاورت کے بغیر ہوئی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید نے جواب دیا کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کا اختیار دیا جاتا تو کبھی ملک کا الیکشن کمیشن نہ بنتا۔
عمران نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بد قسمتی سے پنجاب میں نئے رکن الیکشن کمیشن کی تعیناتی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر ہوئی۔ تحریک انصاف نے پنجاب کیلئے طارق کھوسہ کا نام دیا لیکن اس پر گفتگو بھی نہیں کی گئی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کمیشن کی تعیناتی تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہونی چاہیے۔ وزیراطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو آئین کا مطالعہ کرنا چاہیے۔
انتخابی اصلاحات کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل کیا اگر عمران خان کو الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کا اختیار دیا جاتا تو انکی پارٹی کی طرح کبھی الیکشن کمیشن نہ بنتا اگر بن بھی جاتا تو عمران خان کے ایک اشارے پر ٹوٹ جاتا۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے بعد اے این پی نے بھی الیکشن کمیشن ارکان کے ناموں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.